شہر کی فضا انتہائی آلودہ ہے اور ائیر کوالٹی انڈیکس 424 ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ تحفظ ماحولیات
لاہور(یو این پی) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے جس کے باعث ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جارہ کردہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورکے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، شہر کی فضا انتہائی آلودہ ہے اور ائیر کوالٹی انڈیکس 424 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے، فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سےنزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ ہے۔اعدادوشمار کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے، بھارتی شہر دہلی دوسرے اور چین کا شہر وہان تیسرے نمبر پر ہے جب کہ لاہور میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت میں 680، ماڈل ٹاون 565، ٹاؤن شپ440، انارکلی 481، ٹھوکر نیاز بیگ394 ،ڈی ایچ اے فیز ایٹ 447، ٹھوکر نیاز بیگ 440، گلبرگ میں 652 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب کے شہروں میں لاہور کے بعد سب سے زیادہ گوجرانوالہ 413، بہاولپور 392، ساہیوال میں 340 اور رائیونڈ میں 296 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔