اوکاڑہ (یو این پی/شیخ ندیم شیراز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ سموگ اور دھند کے پیش نظر رات کے اوقات کار میں وارداتوں میں اضافہ کو روکنے کے لیے موثر گشت کیساتھ ٹھیکری پہرہ بھی فعال کرنے کی ضرورت ہے تھانوں کے ایس ایچ او اپنے تھانوں کی حدود میں گشت کو ہر صورت بہتر بنائیں کسی قسم کی غفلت لا پرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں کی جانے والی کرائم میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا کرائم میٹنگ میں ایس پی معاذ ظفر تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ڈی پی او فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ پولیس سموگ کی روک تھام کے لیے بھی کام کرے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ڈی پی او فیصل گلزار نے تھانہ سٹی رینالہ کے ایس ایچ اوعلی حسن کاظمی کو ناقص کارکردگی پر معطل کرنے کا حکم صادر کیا ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس کی جانب سے ناقص کارکردگی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جہاں پولیس کی جانب سے غفلت سامنے آئی سخت کاروائی ہو گی