چھ لاکھ سے زائد بچوں کوکو پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے بھی پلائے گئے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ

Published on November 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں خسرہ اور روبیلا کیچ اپ کمپین کے دوران چار روز میں نو ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 12 لاکھ 22 ہزار 961بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جاچکے ہیں جبکہ اسی دوران پانچ سال تک کی عمر کے361987 بچوں کو پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے بھی پلائے گئے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو خسرہ اور روبیلا کیچ اپ کمپین کے ریویو اجلاس کے دوران بتائی گئی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،اسسٹنٹ کمشنرسٹی صاحبزادہ محمد یوسف،ڈسٹرکٹ مینجر پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی، یونیسف اور عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme