سندھ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہے صادق میمن

Published on November 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے گھر کا گذر سفر بہتر طریقے سے کرسکیں
ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ): وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد صادق علی میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کو صحت سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہے، یہی وجہ ہے کہ آج سندھ حکومت کی ہدایات کے تحت مرف میں کام کرنے والے کم اجرت والے ملازمین کی کم از 25 ہزار روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے تاکہ انہیں اس مہنگائی کے دور میں ریلیف مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سول ہسپتال مکلی کے سیمینار ہال میں مرف میں کام کرنے والے تین فوتی ملازمین عمر بھٹی، روبینہ ہنگورو اور علی اکبر خشک کے ورثاءمیں 20، 20 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صادق علی میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے گھر کا گذر سفر بہتر طریقے سے کرسکیں۔ انہوں نے مرف انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سول ہسپتال سمیت ضلع بھر میں مرف کے زیر نگرانی تمام مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ادویات کی خریداری اور دیگر سہولیات کے لیے بھی فنڈز فراہم کر رہی ہے تاکہ ضلع کے غریب عوام کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے مرف کے کم آمدن والے 197 ملازمین میں کم از کم 25 ہزار روپے تنخواہ کے روائیز آرڈرز بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر ریجنل پروگرام منیجر مرف آدم ملک، پی پی پی کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، صدر پی پی پی تحصیل ٹھٹہ عبدالحمید سومرو، آفتاب میمن، اوبایو خشک، سول سرجن ڈاکٹر سید سکندر علی شاہ، ڈاکٹر گیانچند، ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر سرور شیخ اور دیگر بھی موجودتھے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme