مانگامنڈی سرکاری ہسپتال کی ایمرجنسی میں ادویات نایاب ،مریض خوار

Published on November 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

مانگامنڈی(یو این پی)مانگامنڈی سرکاری سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں ادویات نایاب ہوگئی، مریض ادویات اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی سرکاری سول ہسپتال میں زچگی کے دوران ہسپتال کے عملہ کے ناروے سلوک کی وجہ سے شہری پرائیویٹ ہسپتالوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہوگئے۔ہسپتال کا سٹاف زچگی کیلئے آئی خواتین کا چیک اپ کرنے کی بجائے مریضوں کو ذلیل خوار کرنے لگا۔ہسپتال میں آئے شہری آصف کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیوی کو گزشتہ دن ہسپتال میں زچگی کیلئے لیکر آیا اور نرسنگ سٹاف عملہ ہسپتال نے میری بیوی کو چیک اپ کرنے کی بجائے ہاتھ تک نہیں لگایا جب عین وقت زچگی کا تھا تب انہوں نے کہا آپ انہیں کسی اور جگہ لے جائیں تب ہمیں مجبورا پرائیویٹ ہسپتال سے بڑا آپریشن کروانا پڑھا۔شہری کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال مانگامنڈی میں کام کرنے والے عملے نے چند ٹکوں کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں سے ہر مریض کا مک مکا کر رکھا ہے نارمل کیس کو بھی بڑے آپریشن میں بدل دیا جاتا ہے۔اور یہ سلسلہ آج سے نہیں عرصہ دراز سے جاری ہے۔بلکہ ہسپتال میں کام کرنے والے عملہ نے ہسپتال کے آس پاس غیر قانونی پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتال کھول رکھے ہیں جہاں پر دونوں ہاتھوں سے عملہ سادھا لوح عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔جس صورتحال پر شہر بھر کی سیاسی سماجی تنظیموں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے ہسپتال میں تعینات عملہ کے رویہ کے خلاف نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog