ہارون آباد( یواین پی)مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے عوامی ریلیف کے سلسلہ میں عالمگیر وژن کے مطابق نہایت موثر حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے ۔پاکستان کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرنے کے سلسلہ میں قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا منشور عوامی بہتری کی علامت ہے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کی وجہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی منافقانہ سیاست ہے جب بھی الیکشن ہونے لگتے ہیں تو تحریک انصاف اور پی پی پی کسی نہ کسی بہانے سے عدالت میں جا کر الیکشن کی راہ میں رکاوٹ پید ا کر دیتے ہیں ہمارے مخالفین ہی بلدیاتی الیکشن سے خوفزدہ ہیں سارا علاقہ اس بات سے آگاہ ہے کہ جب بھی بلدیاتی الیکشن ہوئے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار ہی کامیاب ہوں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طاہر بشیر چیمہ ایم این اے نے ملک سجاد علوی کے بھائی کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شمولیت کے بعد ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کے پروگرام کے ساتھ عوام متفق ہیں اور وہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ دیں گے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور بلدیاتی الیکشن کے منتظر ہیں اور الیکشن کا نتیجہ ہمارے حق میں انشاء اللہ نکلے گا اور خوش فہمی کی سیاست کرنے والے منہ دیکھتے رہ جائیں گے عوام نے بار بار ہمارے اعتماد کو پورا کیا ہے اور اس عوامی اعتماد کی بدولت ہمیں کامیابی کی امید ہے علاقے کی ترقی اور بہتری کے منصوبہ جات جاری ہیں اور ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر میں سڑکات کی تعمیر کا جال بچھایا جارہا ہے ہارون آباد بہاولنگر روڈ بہت جلد مکمل ہو جائے گی جبکہ ضلع بہاولنگر میں مسلم لیگ (ن) ریکارڈ ترقیاتی منصوبے لاکر اس علاقے کے مسائل کو حل کرے گی میاں نواز شریف اور میاں محمد شہبازشریف موجو دہ دورحکومت میں ہمارے ضلع بہاولنگر کے تمام علاقہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے خواہشمند ہیں ۔اس موقع پرصوفی محمد اکرم سابق ایم پی اے ،چوہدری زاہد اکرم ایم پی اے ،ملک محمد سجادعلوی اور مون چیمہ بھی موجود تھے ۔