ٹھٹھہ (یواین پی / حمید چنڈ) جنگشاہی کے سیاسی و سماجی رہنما مہر علی پلیجو کی پہلی برسی تقریب انکے آبائی گاؤں منگر خان پلیجو جنگشاہی میں منعقد کی گئیبرسی تقریب میں پی۔پی رہنما سابق ضلعی چیئرمین غلام قادر پلیجو، ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی، پی۔پی رہنما ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، پیر غلام رحمانی، ممتاز میمن اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جنگشاہی کے سیاسی و سماجی رہنما اور پلیجو برادری کی معزز مرحوم مہر علی پلیجو کی پہلی برسی ان کے آبائی گاؤں منگر خان پلیجو جنگشاہی میں منعقد کی گئی، برسی تقریب کی شروعات قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی سے ہوئی، برسی تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت مختلف فکر اور برادری سے تعلق رکھنے والے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے مرحوم مہر علی پلیجو کے بہائیوں سابق ڈی ایچ او ٹھٹہ ڈاکٹر عبدالخالق پلیجو، سابق کمشنر ملیر ڈاکٹر مختار پلیجو، سابق چیف انجینئر آبپاشی و ایڈوکیٹ ھاء کورٹ عبدالقادر پلیجو، ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز احمد پلیجو، چیف انجینئر ھاء وے سندھ طفیل پلیجو، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈی۔ایم۔سی عبدالغفار پلیجو، عبدالوھاب پلیجو، علی محمد پلیجو اور دانش پلیجو سے اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مہر علی پلیجو کا اچانک انتقال ایک تکلیف دہ واقعہ تھا، ان کے خلا کو پر کرنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے، رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم مہر علی پلیجو ایک ناقابل فراموش کردار تھے، ان کی جانب سے اپنے کوہستانی علاقے اور برادری کے لیے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، برسی تقریب میں پی۔پی رہنما سابق ضلعی چیئرمین ٹھٹہ غلام قادر پلیجو، ایم پی اے ٹھٹہ سید ریاض حسین شاہ شیرازی، پی۔پی رہنما ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، پیر غلام رحمانی، محبوب عالم شاہ، ڈاکٹر الطاف خواجہ، علی اکبر کوکھر، ڈاکٹر نواز بلوچ، غلام نبی شیخ، ممتاز میمن، مسعود نورانی، ملک غلام اکبر، ملک عمران، ڈاکٹر نظیر میمن، عزیز کلمتی، رزاق کلمتی اور دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔