پیلیٹ گن کی فائرنگ سے متعددبچے بینائی سے محروم ہوئے،رپورٹ
سرینگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیرکے بچے بھارت کی بدترین ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بن رہے ہیں. قابض بھارتی فورسزنے جنوری1989سے اب تک909کشمیری بچوں کوشہید کیا جبکہ 17سوسے زائد کشمیری بچے یتیم ہوئے۔رپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پربھارتی فوج کی پیلیٹ گن فائرنگ اسکول اورکالج کے سیکڑوں طلبا اورطالبات زخمی ہوئے۔پیلیٹ گن کی فائرنگ سے بینائی کھونے والوں میں19ماہ،چارسال،8سال اور13سال تک کے بچے شامل ہیں۔بھارتی فورسزسیکڑوں کم عمرطلبا کوگرفتاربھی کرچکی ہیں۔