دوشیزہ کو خاتون سمیت 3افراد نے جھانسہ دے کربے آبرو کردیا

Published on November 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا اور باقی کی تلاش جاری
فیصل آباد (یو این پی) تاندلیانوالہ حوا کی بیٹی بنی ظلم کا شکار رکشہ کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو خاتون سمیت 3افراد نے دربار میاں الیاس چھوڑنے کا جھانسہ دے کر زیادتی کرڈالی مقدمہ درج ملزم گرفتار متاثرہ لڑکی انصاف کے حصول کے لیے سخت پریشان تفتیشی افسر ملزمان سے ساز باز مجھے انصاف چاھیے: متاثرہ لڑکی (پ) بی بی تفصیلات کےمطابق تھانہ باہلک کے علاقہ دربار میاں الیاس کے لیے جانے والی لڑکی (پ) بی بی کو خاتون سمیت 3افراد جاوید اکبر وغیرہ نے اپنی گاڑی میں بیٹھاکر اسلحہ کے زور پر قریبی فصل کماد میں لےجاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا اور باقی کی تلاش جاری متاثرہ خاتون نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے ساتھ ہونے والے ظلم پر مقامی پولیس نے میرابہت ساتھ دیا اور بھر وقت مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا اب مقدمہ کا تفتیشی مجھ سے رشوت طلب کررھا ھے اور رشوت نہ دینے کی صورت میں ملزمان کو چھوڑنے کی دھمکی دے رھا ھے میری اعلی حکام سے اپیل ھیں کہ مجھے انصاف فراہم کیا جاے اور باقی تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جاے اور تفتیشی افسر کو ملزمان کی پست پناہی سے روکا جاے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy