ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا مختلف علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی کا معائنہ

Published on November 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے مختلف علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی کا معائنہ کیا۔انہوں نے مین بازارنیشنل کالونی مانانوالہ میں کارپٹ سٹرک،ظفر کالونی عقب ساندل کالج میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے قیام کی سکیم،جھنگ روڈ کی تعمیر ومرمت اورستیانہ روڈ کی تعمیر کے جاری کام کا موقع پر جاکر معائنہ اور منصوبوں کے کوالٹی ورک کوچیک کیا۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرنے والے محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی بہبود کے منصوبوں کی شفافیت ترجیح ہے اورتعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ایف ڈی اے،سکولز ایجوکیشن،کمیونیکیشن اینڈ ورک اور لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ موقع پر موجود رہ کر ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کی جائے اور عوامی ضرورت کے یہ منصوبے مقررہ ٹائم فریم میں مکمل ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیموں کی تعمیراتی کوالٹی کی اچانک انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy