جھنگ ،ٹی ایم اے کی نقشہ برانچ کے لوگوں کی ملی بھگت

Published on April 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

01
جھنگ( یواین پی)ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹی ایم اے کی نقشہ برانچ کے لوگوں کی ملی بھگت ۔ٹی ایم اے جھنگ کی نقشہ برانچ کے لوگوں کی من مانیاں عروج پر ۔محلہ بھبھرانہ ندد پرانی سبزی منڈی پرواقع کوکا کولا ایجنسی جس کا مالک شیخ مغیث ہے نے ایجنسی کا نقشہ ٹی ایم اے میں جمع نہ کرایا ہے دھجی روڈ پر واقع لطیف پلازہ جسکی بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جس نے سیٹ بیک نقشہ کے مطابق نہ چھوڑا جو کہ غیر قانونی اقدام ہے ان کی وجہ سے سرکاری خزانے کو لاکھوں کا نقصان ہو رہاہے عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ۔چیف سیکرٹری پنجاب ۔سیکرٹری بلدیات ۔کمشنر فیصل آباد۔ڈی سی او جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے کے کرپٹ لوگوں کو نوکری سے فارغ کیا جائے اور جن لوگوں کے نقشے جمع نہ ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے نقشے جمع کیے جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes