شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کے لئے تمام متعلقہ افسران اقدامات جاری رکھیں
اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز ،ڈسٹر کٹ آفیسر سول ڈیفنس ،ڈسٹر کٹ آفیسر انڈسٹری ضلع میں پٹرول پمپس پر صارفین پٹرول / ڈیزل کی فراہمی کے لئے فیلڈ میں متحرک ، پٹرول اور ڈیزل کی ٹرانسپورٹرز اور عام شہریوں کو دستیابی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کے لئے تمام متعلقہ افسران اقدامات جاری رکھیں جی ٹی روڈ پر موجود پٹرول پمپس کی لگاتار مانیٹر نگ کی جائے الجہاد پٹرول پمپ ،چناب فلنگ اسٹیشن اختر آباد ،راو¿ فلنگ اسٹیشن اختر آباد ،ذیشان فلنگ اسٹیشن حویلی لکھا ،عبد اللہ پی ایس حویلی حجرہ روڈ ،کھو کھر برادرز تگھرہ ،سردار پی ایس جبوکہ ،لیاقت پی ایس باما والا روڈ ،حبیب فلنگ اسٹیشن اڈا کسان ،جی ایچ فلنگ اسٹیشن رینالہ خورد بائی پاس ،اسلم اینڈ سنز پی ایس ،رائے فلنگ اسٹیشن چوچک روڈ مکمل طور پر فعال ہیں اور لوگوں کو پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہے ہیں ۔