سکھوں کو ’’دہشت گرد‘‘ کہنے پر کنگنا مشکل میں پھنس گئیں

Published on November 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

کنگنا نے کسانوں کے احتجاج کو سکھ برادری سے جوڑتے ہوئے انہیں خالصتان کا دہشت گرد قرار دیا تھا
نئی دہلی(یواین پی) بھارتی سکھوں سے متعلق متنازع بیان دینے پر نئی دہلی کی اسمبلی نے کنگنا رناوت کو طلب کرلیا ہے۔بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بالی ووڈ میں متنازع شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں، کبھی جاوید اختر یا ہریتھک روشن کے ساتھ تنازع کا شکار رہتی ہیں تو کبھی اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا اور نیوز میں ہیڈ لائنز بناتی ہیں، چند روز قبل کنگنا نے ایسا ہی ایک بیان سکھ برادری سے متعلق دیا تھا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے، کنگنا کے بیان پر نئی دہلی کی اسمبلی نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی نے کنگنا رناوت کے سکھوں سے متعلق بیان پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی عام آدمی پارٹی کے رہنما کررہے ہیں، کنگنا کو کمیٹی کے سامنے 6 دسمبر کو طلب کرکے بیان سے متعلق وضاحت مانگی گئی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کسانوں سے متعلق متنازع قوانین واپس لینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد کنگنا رناوت نے کسانوں کے احتجاج کو سکھ برادری سے جوڑتے ہوئے انہیں خالصتان کا دہشت گرد قرار دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题