فیصل آباد،پبلک مقامات سے 5 بھکاریوں کو تحویل میں لے کرحوالہ پولیس

Published on November 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ سماجی بہبودکے اینٹی بیگری سکوارڈ نے گزشتہ روز لاثانی پلی سرگودھا روڈ،ریگل روڈ،تیمور سٹینڈ،سٹی ٹرمینل، سبحان فلائنگ کوچ،آخری سٹاپ ڈھڈیوالہ اور شاہرات سمیت پبلک مقامات سے 5 بھکاریوں کو تحویل میں لے کرحوالہ پولیس کرادیا۔فوکل پرسن اینٹی بیگری اپریشن / سوشل ویلفیئر آفیسر محمد طاہرنے بتایا کہ اینٹی بیگری سکوارڈکی طرف سے شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بننے والے گداگروں کے خلاف ایکشن لینے کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy