صحافی فہیم مغل کی بیروزگاری سے تنگ آکر خودسوزی کرنے کے واقعے پر دلی صدمہ پہنچا ذوالفقار علی قادری

Published on November 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے اعزازی آرگنائزر صوفی ذوالفقار علی قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کی اداروں پر واجبات دلانے میں مدد کرے، اسی وجہ سے صحافی سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ عموماً صحافی کسمپرسی اور مالی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صحافی فہیم مغل نے اپنی زندگی کا دیا بجھا دیا۔ حکومت کی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ اس قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ صحافی اس معاشرے کی بہتری کے لیے قلم کا کام کرتے ہیں اور ہمیشہ جہد مسلسل میں رہتے ہیں۔ فہیم مغل کے واقعے پر دلی صدمہ پہنچا اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مرحوم صحافی کے اہل خانہ کی مالی مدد کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ اس قسم کے واقعات نہ ہونے پائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme