عالمی برادری افغان شہریوں کی امداد یقینی بنائے، شاہ محمود قریشی

Published on November 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments


افغانستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، وزیر خارجہ
اسلام آباد / ملتان(یو این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ’’دعوت اسلامی‘‘کے 8 رکنی وفد نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی، وفد میں حاجی یوسف سلیم، احتشام عطاری، سلیم بلال، محمد عمران، آصف پولانی، اختر اسماعیل، اور یوسف سلیم شامل تھے۔وفد نے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ دعوت اسلامی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں دعوت و تبلیغ کیساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ وزیر خارجہ نے دعوت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام، بھائی چارے، محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔حکومت پاکستان نے جہازوں کے ذریعے اور زمینی راستے سے انسانی امداد اور ادویات افغانستان بھجوائیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes