لاہور (یواین پی) سینئر نائب صدرپی پی ضلع لاہور ڈاکٹر جاوید حاکم نے این اے 133 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو ،راجہ پرویز اشرف دیگر اعلیٰ قیادت کے مشکور ہیںجنہوں نے ضمنی الیکشن میں خصوصی دلچسپی لے کر الیکشن کمپین کی سرپرستی کرکے ورکروں کے دل جیت لئے جس طرح عوام محبت کر رہی ہیں تو انشاءاللہ جیت پارٹی کے نامزد امیدوار اسلم گل کی ہوگی ہم نے ماضی میں بھی علاقے کی خدمت کی آئندہ بھی آپ کی دعاؤں سے کامیاب ہوکر اپنے علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے جو کہ ہماری پارٹی کا منشور ہے اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری منظور امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 133 چوہدری اسلم گل ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب ملک عثمان بھی موجود تھے