اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکرٹری سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ یو ٹیوب پر پابندی فوری طور پر اٹھائی جانی چاہیے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سینٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں یو ٹیوب پر عائد پابندی اٹھانے کی قرارداد منظور کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ پابندی فوری اٹھائی جائے کیونکہ کسی اور مسلمان ملک میں یہ پابندی نہیں ہے۔