فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔سیکٹر کمانڈر

Published on November 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

ڈرائیوروں اور مسافروں کی آگاہی کے لیے لاہور تا چیچہ وطنی ٹال پلازوں پر بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔عاطف شہزاد
اوکاڑہ (یواین پی) آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ان فٹ گاڑیوں کے متعلق کمپین چلائی جا رہی ہے۔جس کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بھرپور تشہیر کی گئی۔ ڈرائیوروں اور مسافروں کی آگاہی کے لیے لاہور تا چیچہ وطنی ٹال پلازوں پر بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔افسران نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ 40 سے زیادہ میٹنگز اور بس اسٹاپ، لاری اڈوں پر 60 بریفنگز دیں۔ رواں ہفتے کی اس کمپین میں 2391 گاڑیاں چیک کی گئیں اور 1500 گاڑیوں کو جرمانے کیے گئےاور 16 مختلف قسم کی فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیاں نیشنل ہائی وے سے اتاری اور واپس بھجواءگئیں جو کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھیں۔ رواں ہفتے نیشنل ہائی وے پر موٹر سائیکل سواروں کی کمپین میں مختلف خلاف ورزیوں پر 7570 ٹکٹ ایشو کیے گئے۔ جس میں بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والوں کو 6192 بغیر شیشوں کے موٹر سائیکل چلانے پر 428 موٹر سائیکل پر دو سے زیادہ افراد کے سوار ہونے ہونے والوں کو 355 اور لین کی خلاف ورزی پر 555 موٹر سائیکل سواروں کو جرمانے کیے گئے۔ سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا رواں کمپین کے ساتھ ساتھ نیلی بتی، کالے شیشے اور گاڑیوں کی چھتوں پر مسافروں کو سفر کرنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے۔اور آمدہ فوگی موسم سے پہلے تمام پرائیویٹ، مسافر اور لوڈر گاڑیوں پر فوگ لائٹس لگواءجائیں۔ سموگ سے بچا¶ کے لئے نیشنل ہائی وے کے ساتھ ساتھ جو زمیندار اور کسان ہیں جن کو پہلے بھی بتایا جا چکا ہے ان سے دوبارہ بھی درخواست کی جائے اور اعلانات کروائے جائیں کہ وہ اپنے کھیتوں میں فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy