مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے شیراز احمد خاں

Published on November 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

مانگا منڈی(یو این پی)صدر پاکستان فلاح پارٹی حلقہ این اے 136 شیراز احمد خاں نے کہا حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنا مال اکٹھا کرنے کے چکر میں مصروف عمل ہے غریب عوام،مزدور طبقہ مزید بیروزگاری،روٹی،کپڑا، تعلیم،مکان سے در بدر ہوتا چلا جا رہا ہے۔آج آپ کسی بھی بازار میں جا کر کسی بھی چیز کا دام پوچھیں تو ایک عام آدمی کو مہنگائی کا کرنٹ لگتا ہے۔چینی، آٹا، گھی، دالیں، سبزیاں،انڈے،گوشت،بجلی، گیس،ادویات، پیٹرول اسکے علاوہ بلڈنگ مٹریل کا سامان، اینٹ،سریا،سیمنٹ یہاں تک کہ انصاف بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔ان حالات میں حکومت عام آدمی اور تاجروں سے ٹیکس کی امید کرتی ہے، الزام تراشی آخر کب تک چلے گی،اگر میں اپنے حلقہ این اے 136 کی بات کروں تو بہت سی جگہوں پر کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں پاکستان فلاح پارٹی آنے والے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی جیسا کہ ہم بولتے ہیں”خود کو بدلو گے تو بدلے گا پاکستان”ہم سیاست دان بدلے گے پاکستان فلاح پارٹی زندہ باد،پاکستان پائندہ باد

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy