کاشتکاروں کا استحصال کرنے والے کھاد ڈیلروں اور دوکانداروں کے خلاف کاروائی کریں

Published on November 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ ضلع میں کیمیائی کھادوں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف اقدامات تیز کئے جائیں محکمہ زراعت کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنر ز اور متعلقہ سٹاف فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلوائیں اور کاشتکاروں کا استحصال کرنے والے کھاد ڈیلروں اور دوکانداروں کے خلاف کاروائی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کے ضلع میں کیمیائی کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی ،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھا جائے انہوں نے کہا کہ کیمیائی کھادوں کی دوکانوں پر کھاد کی قیمتوں والے بینرز نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں جو کھاد ڈیلر اور دوکاندار بلیک مار کیٹنگ اور گرانفروشی میں ملوث ہے اس کو جرمانے کے ساتھ ساتھ بلیک لسٹ کر دیا جائے محکمہ زراعت کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنر ز ضلع میں کھاد کے سٹاک ،کاشتکاروں کو فراہمی ،ضلع میں کھاد کی طلب اور کمپنیوں کی جانب سے کھاد کی فراہمی کے میکا نزم پر نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی کیمیائی کھادوں کو ضبط کر کے کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کر دیا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme