ٹھٹھہ ڈپٹی کمشنر کا قومی شاہراہ پر قائم کرونا ویکسینیشن کیمپ کا اچانک دورہ.

Published on November 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری کی جانب سے کیمبرج اسکول مکلی کے سامنے قائم کرونا ویکسینیشن کیمپ کا اچانک دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور خصوصی اسنیپ چیکنگ کے دوران قومی شاہراہ پر گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد سے کرونا ویکسینیشن کارڈ چیک کیے گئے جبکہ بغیر ویکسین کے سفر کرنے والے افراد کو روک کر انہیں کیمپ میں کرونا سے بچاء کی ویکسین لگانے کے احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا ایک بہت خطرناک وبائی بیماری ہے اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے کورونا کی ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو اپیل کی کہ وہ گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ وہ خود کو اور اپنے اہل خانہ کو اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھ سکیں. ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خود بھی اپنی قیمتی زندگی بچانے کیلئے قومی فرض سمجھ کر اپنے رہائشی علائقے کے قریبی کسی بھی صحت مرکز سے کرونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ضرور کروائیں. بعد ازیں ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے ہیوین ہاؤس اسکول سسٹم کا دورہ کرکے اسکول انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ خود اور طلبہ کو بھی کرونا، خسرہ اور روبیلا جیسی خطرناک وبائی بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور کروائیں. جس پر اسکول انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ وہ کرونا و دیگر مختلف وبائی بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے طلبہ کو ضرور لگائے جائینگے اور گورنمنٹ کی تمام پالیسیوں پر منوئن عمل کیا جائے گا اور وہ گورنمنٹ کے ساتھ ہیں. ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے مختلف کلاسز کا دورہ کرکے طلبہ سے سوالات بھی کیئے اور اسکول میں بہترین ڈسیپلیین اور معیاری تعلیم کی تعریف کی. اس موقع پر محکمہ صحت سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes