مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے آپریشن کی آڑ میں متعدد گھرتباہ کردئیے
سرینگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیرمیں مزید 20کشمیری بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے نومبرمیں20کشمیریوں کوشہید کیا۔ شہید ہونے والوں میں 8کشمیری نوجوانوں کوجعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے پرامن کشمیریوں پر بھارتی فوج کے تشدد، شیلنگ اورفائرنگ سے 18افراد زخمی ہوئے جبکہ 66افراد کوگرفتارکیا گیا۔ گرفتارافراد میں زیادہ تعداد طلبا کی ہے۔بھارتی فورسزنے نام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں گھروں کوبھی نقصان پہنچایا۔ بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کے نام پرمختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے گھروں میں گھس کرلوگوں کوہراساں بھی کیا۔