تعلیمی ادارے نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں علی بہادر قاضی

Published on December 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

طالبعلموں کے درمیان صحت مند مقابلہ اور مسابقہ کی فضا ان کی صلاحیتوں کو جِلا بخشتی ہے کمشنر ساہیوال ڈویژن
اوکاڑہ(یواین پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ طالبعلموں کے درمیان صحت مند مقابلہ اور مسابقہ کی فضا ان کی صلاحیتوں کو جِلا بخشتی ہے تعلیمی ادارے نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں کھیلوں کی سر گرمیاں جہاں طالبعلموں کو آگے بڑھنے اور مقابلہ کرنے کے استعداد اور حوصلہ دیتی ہیں وہیں پر ادارے کا نام روشن کرنے اور ملکی و غیر ملکی سطح کے مقابلوں کے لئے کھلاڑی بھی یہیں سے آگے نکلتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج اوکاڑہ میں کیڈٹ کالج اور ایسپائر کالج کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج اوکاڑہ جہاں تعلیمی سر گرمیوں میں ڈویژن بھر میں نمایاںہے امید ہے یہاں کے کھلاڑی بھی ملکی و بین الاقوامی سطح پر ادارہ کا نام روشن کریں گے ۔ ایسپائر کالج اوکاڑہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19رنز سے مقابلہ جیت لیابعد ازاں انہوں نے کیڈٹ کالج اور ایسپائر کالج کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔قبل ازیں کیڈٹ کالج اوکاڑہ میں کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے 26ویں ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں کیڈٹ کالج او کاڑہ کے انتظامی معاملات زیر غور آئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme