زرعی تر قیا تی بنک کے سٹا ف کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تر بیتی ور کشا پ کا اہتمام

Published on April 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

4
وہاڑی(یواین پی) ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے کمیونٹی ونگ کی طرف سے زرعی تر قیا تی بنک کے سٹا ف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دینے کیلئے تین روزہ بیسک لائف سپورٹ اینڈ ایڈو ا نس فائر سیفٹی پروگرام کی تر بیتی ور کشا پ کا اہتمام کیا گیا۔ تا کہ ایمر جنسی کی صو ر ت میں خوفزدہ ہونے کی بجائے خود اعتمادی سے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے نقصانات کو کم کر سکیں ۔اس موقع پرزونل چیف زرعی ترقیاتی بنک سر فر ا زاحمد،زونل منیجر ایڈمن محمد خا لد نعیم اورسید رفا قت بخا ری مو جو د تھے زونل منیجر ایڈمن محمد خا لد نعیم نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں احسن طر یقے سے نبردآزما ہونے کے لئے اداروں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی تربیت کی فراہمی اہم پیش رفت ہے ۔ اس تربیت کی بدولت مستقبل میں حفا ظتی ا قد اما ت اپناکربڑھتے ہو ئے حا دثا ت کی شر ح میں کمی اور قیمتی انسانی جا نوں کی حفا ظت ممکن ہے انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے حوالہ سے ریسکیو1122 کی خد ما ت بہت ا ہمیت کی حا مل ہیں ۔دریں اثنا ء تربیتی سیشن کو رس کے کوارڈینیٹرر یسکیو سیفٹی آفیسر عبدالجبار اوران کی ٹیم اصغر نواز ، فرمان خا ن اور وقاص انورنے فرسٹ ایڈ ،فائر سیفٹی اورہنگا می صو رتحا ل کی اہمیت کے بار ے میں آگاہ کیا اور عملی مشقوں سے سانس میں رکاوٹ دورکرنے ، ہارٹ اٹیک ، چوٹ ، فریکچر اور خون بہنے کی صورت میں فرسٹ ایڈ کے طریقہ کاراور آگ لگنے کی صورت میں حفا ظتی اقد اما ت کی تربیت دی۔ آخر میں شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، فائر سیفٹی اور ہنگا می انخلاء کے حوالے سے کتابچے تقسیم کیے گئے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes