افسوس ناک واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ترجمان نیپرا
لاہور(یو این پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لاہور میں ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون کی ہلاکت اور کمسن بچی کے شدید زخمی ہونے پر نوٹس لے لیا ہے۔ لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں ٹرانسفارمر گرنے کے معاملے پر نیپرا نے نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے افسوس ناک واقعے کی فوری تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس کے لیے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق اتھارٹی نے لیسکو حکام سے بھی واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے تاکہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔