فیصل آباد (یو این پی) بھنڈی میں پائی جانے والی خصوصیات اسے صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت کرتی ہیں، ان خصوصیات میں پوٹاشیم،وٹامن بی،وٹامن سی، فولک ایسڈ اور کیلشیم جیسے اجزاءشامل ہیں۔لیکٹن، پروٹین کی ایک ایسی قسم ہے جو بھنڈی، مونگ پھلی اور بیج میں پائی جاتی ہے۔ بھنڈی میں پایا جانے والا لیکٹن چھاتی کے کینسر کے خلاف مزاحمت کا کام کرتا ہے۔ ایک مطالعے کے دوران بھنڈی کو چھاتی کا کینسر بننے والے خلیات کے خلاف بطور علاج استعمال کیا گیا جس سے کینسر کے خلیات میں63 فیصد کمی دیکھنے میں آئی دوسری جانب بھنڈی کے بیج انسانی جسم سے72فیصد کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کا باعث بنے۔ ایک تحقیق کے دوران انسانی جسم میں فولیٹ کی ناکافی مقدار کو بھی چھاتی، گلے، لبلبے اورگردوں کے کینسر جیسے موذی مرض کا سبب ٹھہرایا گیا۔ بھنڈی میں موجود فولیٹ کی مقدار جسم کو مختلف قسم کے کینسر سے محفوظ رکھنے میں بھی اہم مانی جاتی ہے