جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے، بلال محمود سلہری

Published on December 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

چوروں ڈاکوؤں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں
مانگامنڈی(یو این پی)اے ایس پی سرکل رائیونڈ بلال محمود سلہری نے کہا ہے کہ جرائم کا خاتمہ اور سائلین کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، چوروں ڈاکوؤں کیخلاف مزید گھیرا تنگ کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سرکل رائیونڈ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے گشت کے نظام کو مؤثر بنا دیا گیا ہے تھانہ مانگامنڈی، تھانہ سندر، اور تھانہ سٹی رائیونڈ کی حدود میں گزشتہ چند روز قبل ڈاکوں نے علاقے کے امن وامان کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہیں۔انشا ء اللہ وہ جلد ہی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے،جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ انکا انجام بہت برا ہوگا،چوروں، ڈاکوؤں کی آخری آرام گاہ جیل ہے جس میں آنے کیلئے وہ تیار رہیں، شہریوں کی مال وجان کا تحفظ پولیس کا فرض ہے، جیسے نبھانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں،سرکل رائیونڈ کے علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پولیس جوان دن ہو یا رات سردی ہو یا گرمی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔اہلکاروں کی ڈیوٹی میں کوتاہی برداشت نہیں کرونگا،عوام جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کو یقینی بنائے تو جرائم پر مکمل قابو پایا جا سکتا ہے کرپٹ اہلکاروں اور تھانیداروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔کرپشن کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کرونگا ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے اہلکار خود کو نوکری سے فارغ سمجھیں، غریب سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے میرے دفتر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں وہ جب چاہے میرے آفس آئے انہیں ترجیح بنیادوں پر انصاف فراہم کیا جائے گا،میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے،میڈیا جرم کی نشاندہی کرے انشاء اللہ فوری ایکشن لیا جائے گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog