افغان صورت حال پر 17 دسمبر کو اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس ہوگا رضوان سعید شیخ

Published on December 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments


جدہ رپورٹ (زکیر احمد بھٹی)دسمبر کی 17 تاریخ کو اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کاغیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں افغانستان مسئلے پر منعقد ہوگا اس وقت ۔افغانستان میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔ سعودی عرب نے نومبر مین اس صورتحال کی طرف توجہ نومبر میں دلائی تھی پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے معاملے پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے یہ بات آو آئی سی میں پاکستان کے مستقل سفیر رضوان سعید شیخ نے جدہ میں میڈیا خو بتائی ۔افغانستان میں صورتحال بگڑ رہی ہے ۔تین کروڑ کی آبادی میں سے 60 فیصد بھوک کا شکار ہیں اور نیزسہولیات سے بھی محروم ہیں ۔ سردی بڑھ گئی ہے بچے اور خواتین اس صورتحال سے پریشان ہیں خطرہ ہے کہ پریشان افغان آبادی نقل مکانی کرے جو پڑوسی ممالک میں بھی مسئلہ پیدا کرے گا ماضی میں پاکستان گزشتہ چار سال سے افغاننستان سے نقل مکانی سے پاکستان میں دہشت گردی ہوئی ہے اور ہزاروں افراد شہید ہوئے ہیں پاکستان کی افوج نے اپنی بہادری سے اس پر قابو پایا ہے ۔ ایک مسئلہ اہم ہے کہ اسطرح کی نقل مکا نی سے پڑوس میں امن و امان و علاقائی مسئلہ ہوتا ہے ۔افغان صورتحال کی صورتحال اور وہاں کے عوام کو سہولیات او آئی سی کا اس میں رول ہے یہ اجلاس اسی معاملے پر غور کیلئے ہے۔ 1980 میں بھی آو آئی سی کا پہلا اجلاس بھی اففانستان پر ہی ہوا تھا یہ او آئی سی کا 17 واں غیر معمولی اجلاس ہے ۔ یہ اجلاس مسلم امہ کی مشترکہ آواز ہے افغان مسئلے کو حل کرنے کیلئے ۔نیز او آئی سی ممالک افغانستان کی بھر پور مدد کرسکیں ۔پاکستان ہمیشہ مسئلے کے حل کیلئے سرگرم ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم نے خود دوست ممالک کے دورے کرکے افغانستان پر رائے عامہ ہموار کی ہے ۔یہ کانفرنس سعودی عرب کی رائے کے مطابق بلائی گئی ہے۔او آئی سی کی مختلف کمیٹیاں مستقل طور پر افغان صورتحال اور انسانی مسائل پر توجہ رکھے ہوئے ہیں پاکستان نے خوشدلی سے اس غیر معمولی اجلاس کی میزبانی قبول کی ہے ۔

Readers Comments (0)