جھنگ ( بیورورپورٹ شیخ توصیف حسین سے ) اشرف شہید فیسکو جھنگ کے ایس ڈی او فیصل عمران لوٹ مار ظلم و ستم اور ناانصافیوں کے غلیظ کیچڑ میں اپنی ایمانداری کی مہک کنول کے پھول کی طرح بر قرار رکھے ہوئے ہے مذکورہ آ فیسر غریب اور بے بس سائلوں کیلئے سایہ شجردار کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ راشی اہلکاروں کیلئے ننگی تلوار کی حیثیت رکھتا ہے مذکورہ آ فیسر لوٹ مار کی اس ااندھیر نگری میں قطب ستارے کی حیثیت رکھتا ہے جس کی چمک سے اشرف شہید فیسکو جھنگ جگمگا رہا ہے ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ آ فیسر آج کے اس پر آ شوب معاشرے جس میں تقریبا ہر بااثر شخص نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو کر انسانیت کی تذلیل کرنے میں مصروف عمل ہے میں مذکورہ آ فیسر اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے مذکورہ آ فیسر کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ابھی راہ گزر پر ایسے چراغ روشن ہیں جس کی روشنی سے نجا نے کتنے غریب افراد فیض یاب ہو کر اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو کر رہ گئے ہیں اگر آپ حقیقت کے آ ئینے میں دیکھے تو مذکورہ آ فیسر کا شمار اُن چند ایک افسران میں ہو تا ہے جو اپنے فرائض و منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں مذکورہ آ فیسر کو دیکھ کر حرام کی کمائی کھا نے والے اہلکار ایسے سہم جاتے ہیں جیسے سیاہ رات میں صبح کا پرندہ