اوکاڑہ(یو این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہاہے کہ کرسمس ڈے پر فول پروف سیکورٹی کے لیے پلان مرتب کیا جائے ضلع اوکاڑہ میں امن وامان اور اقلیتوں کو تحفظ دینے میں حاصل مقام برقرار رکھنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ا س امر کا اظہارانہوں نے چیف سیکیورٹی آفیسر حماد ظفرکو حکم جاری کرتے ہوئے کیا ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا ہے مسیحی بھائیوں کا پاکستان پر اتنا ہی حق ہے جتنا دیگر پاکستانیوں کا ہے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہاہے کہ تمام چرچز اور یہاں مذہبی عبادت کے لئے آنے والوں کو مکمل تحفظ کا احساس فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے جس سے انشاءاللہ سرخرو ہوں گے انہوں نے حکم دیا کہ حالات کو معمول پر رکھنے کے لئے امن کمیٹی کے اراکین اور مسیحی برادری سے ہمہ وقت رابطہ رکھا جائے اور ان کے رہنمائی میں سیکورٹی پلا ن ترتیب دیا جائے تمام تھانہ نے ایس ایچ اوز سے فیڈ بیک حاصل کیا جائے۔