رپورٹ ۔۔۔ڈاکٹر عارف محمود
ڈسکہ(یواین پی)ڈپٹی ایجوکیشن آفس کے کلرک کا تدریسی کتب کی وصولی کیلئے آنے والے اساتذہ سے ہتک آمیز رویہ سنگین نتائج کی دھمکیاں اور دھکے دے کر آفس سے باہر نکال دیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز کنڈن سیان کے طلباء کی تدریس کیلئے ڈپٹی ایجوکیشن مردانہ آفس سے مورخہ 18مارچ کو کتب جاری کی گئیں جن میں ساتویں کلاس کی112کتابیں نہ مل سکیں گذشتہ روز سکول ہذا کے ٹیچرز ای ایس ای شعیب ناصر رانجھا،ای ایس سی محمد طیب وٹو اور پی ایس ٹی محمد بشیر چیمہ سکول ہیڈ ماسٹر کی ہدایت کے مطابق بقایا 112کتابوں کی وصولی کے لئے ڈپٹی ایجوکیشن آفس آئے اور وہاں پر براجمان کلرک محمد بوٹا سے بقایا کتابوں کا مطالبہ کیا جو موصوف نے112کتابوں کے بجائے صرف6کتابیں دے کر ٹر خانا چاہا اساتذہ کے تکرار پر بدتمیزی پر اتر آیا اور تینوں سکول ٹیچروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے دھکے دے کر آفس سے باہر نکال دیا میڈیا کے موقف جاننے پر کلرک بادشاہ محمد بوٹا نے کہا کہ ہم نے کو ئی گھریلو کام کاج بھی کر نے ہو تے ہیں ان کا فضول مطالبہ میں پورا نہیں کرسکتا اس لیئے میں نے صرف ایک دھکا دیا تھا ۔
ڈسکہ(یواین پی)سرکل پولیس نے دوران گشت 6افراد سے چرس ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا تفصیل کے مطابق موضع سرانوالی میں منشیات فروش امانت عرف امین گھوم پھر کرچرس برآمد کر رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم سے 1035گرام چرس ،ملزم صابر سے 130گرام چرس ،ملزم بابر حسین سے ایک عدد ناجائز پسٹل30بور ،سٹی پولیس نے دوران گشت کینال ویو میں ملزم محمد خلیل ،چونگی نمبر8میں ملزم محمد وقاص سے 2،2بوتل شراب اور کالج روڈ میں ملزم محمد نعیم سے ایک عدد ناجائز پسٹل30بور برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ۔
ڈسکہ(یواین پی)دو مختلف واقعات میں 6افراد کی جان سے ماردینے کی نیت سے فائرنگ معجزانہ طور پر محفوظ تفصیل کے مطابق موضع رنجہائی میں ملزمان غضنفر علی وغیرہ5افراد مہندی کی تقریب میں ہوا ئی فائرنگ کر رہے تھے اشفاق احمد نے انہیں فائرنگ کر نے سے منع کیا جس کی رنجش پر ملزمان نے جان سے ماردینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کر دی جو سائل نے چھپ کر اپنی جان بچائی جبکہ موضع چیلیکے کے رہائشی محمد اشرف کے بیٹے جبران کی شادی کی تقریب میں ملزم محسن موبائل سے ویڈیو بنا رہا تھا جسے منع کیا تو اگلے روز اس نے جبران کو جان سے ماردینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی جبران معجزانہ طور پر محفوظ رہا تھانہ صدر پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
ڈسکہ(یواین پی)تھانہ موترہ پولیس نے گذشتہ روز موضع بیڑھ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہو نے والے ماں بیٹے کے قتل کا مقدمہ اس کی بیٹی طاہرہ بی بی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ دونوں ماں بیٹے کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا تھانہ موترہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
ڈسکہ(یواین پی)سرکل ڈسکہ میں ٹریفک کے مختلف واقعات میں تین خواتین سمیت 14افراد زخمی تفصیل کے مطابق سرکل ڈسکہ میں ٹریفک کے مختلف واقعات میں اشرف سکنہ قاضی ٹاؤن ،مجتبی سکنہ رانیکی ،ابوبکر سکنہ سوہاوہ ،رانا قمر سکنہ کالج روڈ ،شفاقت سکنہ ڈسکہ ،مدثر سکنہ یونس آباد ،مکرم سکنہ بینک روڈ ،محمد عادل سکنہ سول چوک ،محمد عالم سکنہ کنڈن سیان ،یعقوب سکنہ ڈسکہ ،اقصی سکنہ جیسروالہ ،ناصرہ سکنہ سنہسرہ گورائیہ ،عبدالقیوم سکنہ کوٹ بھکراں ،مجیدہ سکنہ سیالکوٹ زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔
ڈسکہ(یواین پی)معمولی جھگڑے پر باپ بیٹے نے زدکوب کر کے محنت کش کو لہولہان کر دیا تفصیل کے مطابق وزیر پور ہ کا رہائشی مشتاق علی ولد محمد شریف اپنے ڈیرہ پر موجود تھا کہ ملزمان ارشد ،زمان مسلح ڈنڈے سوٹے ڈیرہ پر آئے اسے زدوکوب کر کے لہولہان کر دیا اہل دیہہ کے اکٹھا ہو نے پر ملزمان فرار ہو گئے تھانہ صدر پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
ڈسکہ(یواین پی)صوت القراء کے زیر اہتمام 16ویں عظیم الشان سالانہ محفل حسن قرآت 25اپریل بروز جمعۃ المبارک کو بعد ازنماز عشاء بمقام گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈسکہ میں نوید احمد مغل چیئرمین صوت القراء ،ڈاکٹر عبدلقیوم صدیقی کی زیر نگرانی منعقد ہو گی جس میں غیر ملکی قراء ڈاکٹرناصر حرک ،عبدالغفار قاوی،صالح علی حسن ومقامی قراء کرام شرکت کریں گے اور شرکاء محفل میں سے 5خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹ دیئے جائیں گے۔