ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) عالمی انسانی حقوق دن منانے کا مقصد انسانی حقوق بلاتفریق رنگ ونسل مذھب اور زبان تسلیم کرنا ہے ریلی نکالنے کا مقصد انسانی حقوق کی پائمالی کی روک تھام عوام میں ذمیداری کا احساس پیدا کرنا اور خصوصی طور پر خواتین اور بچوں کو ان کے حقوق کے باری میں آگاہی اور شعور فراہم کرنا ہے صوفی ذولفقار علی قادری ٹھٹھہ 10 ڈسمبر عالمی انسانی حقوق دن کے موقع پر محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ کی جانب سے ویجلنس کمیٹی سندھ کے میمبر صوفی ذولفقار علی قادری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری خدا بخش بھرانی امن کے سفیر سید الطاف شاھ شیرازی کی سربراہی میں عوام میں انسانی حقوق کے باری میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے ڈی سی آفس مکلی سے ایک شاندار ریلی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر صوفی ذولفقار علی قادری نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق سریندر ولاسائی کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری انسانی حقوق سندھ جاوید صبغت اللہ مھر اور محکمے کے آفسراں کی کوششوں سے کراچی حیدر آباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں پورہ ہفتہ منایا گیا ہے جس میں آگاہی ریلیاں سمینار منعقتد کئی گئی ہیں آج ٹھٹھہ میں عالمی انسانی حقوق کے دن آگاھی ریلی نکالی گئی اس دن کو منانے کا مقصد انسانی حقوق کے بارے میں خواتین بچون عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا ہے ریلی میں پاکستان جنرلسٹ اسی ایشن رجسٹرڈ کے الطاف حسین انٹرنشنل ہیومن رائٹس کے ارشاد گندرو شیر علی شاھ کے علاوہ روینیو، تعلیم، صحت، انفارمیشن، لوکل گورنمنٹ اور دیگر مختلف محکموں کے افسران و عملہ، مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ریلی کے شرکاء میں انسانی حقوق محکمے کی جانب سے جاری کردا پلی کارڈ بینر کئپ شرٹ پہنی ہوئے تھی ریلی دبئی سنیٹر مکلی سوسائٹی پر احتتمام پذیر ہوئی