رائیونڈ(یواین پی) رائیونڈ کی معروف سیاسی سماجی مذہبی شخصیت سابق ایم پی اے سردار محمد شریف ڈوگر قضاءالہی سے انتقال کر گئے انا للہ و انا علیہ راجعون مرحوم کی نماز جنازہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کاروباری مذہبی کاشتکاروں صحافی برادری عزیزو اقارب دوست احباب سینکڑوں کی تعدادنے شرکت کی اور مرحوم مرحوم کو مقامی قبرستان بابلیانہ میں سپرد خاک کیا گیا اور درجات اور بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی مرحوم سردار محمد صدیق ڈوگر کے بھائی،سابقہ ایم پی اے سردار شوکت علی ڈوگر کے چچا تھے، جنازہ میں شریک افراد نے لواحقین اور پسماندگان سے علیحدہ علیحدہ سردار محمد صدیق اور سردار شوکت علی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وفات حسرت آیات پر سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہم دعا گو ہیں کہ رب العزت مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان و لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اس موقع پر سردار شوکت علی نے کہا کہ میرے چچا سردار محمد شریف ڈوگر مرحوم دینی اور مذہبی انسان تھے انہوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی اور ہمیں بھی یہی درس دیا،ہمیشہ غریب لوگوں کی خدمت کی ایسے نیک سیرت انسان بہت کم پیدا ہوتے ہیں ہم دعا گو ہیں کہ پروردگار ہمارے بزرگوار کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔