اوکاڑہ (یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سپیشل کوآرڈینیٹروزیراعلیٰ و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اوکاڑہ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری، ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو میمونہ شریف، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز،چوہدری سلیم صادق ،مہر محمد جاوید،سید حسان علی بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق اوکاڑہ میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جارہا ہے جس کی عمارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس اوکاڑہ میں تعمیر کی جائے گی۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اوکاڑہ میں بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ریفرل یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اوکاڑہ کی عمارت تقریبا 31 ملین روپے کی لاگت سے 2 سال میں تعمیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کئے جارہے ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار بہت جلد پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پھیلایا جائے گا۔ سارہ احمد نے کہا کہ پنجاب کے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے تعاون کے شکر گزار ہیںاس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا ویژن ہے کہ بچوں کو بہتر مستقبل دینا ہے بچے تشدد اور بے راہ روی کی طرف جا رہے ہیں ہم ان بچوں کو تحفظ دیں گے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کو تعلیم اور ہنر دے رہے ہیں ہمارے بچے با صلاحیت ہیں یہ ہمارا مستقبل ہیں ان کو بے یار و مدد گار نہیں چھوڑیں گے لوگوں کو روزگار اور صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ سپیشل کوآرڈینیٹروزیراعلیٰ و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا مقصد ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائیت پر میں یہاں آئی ہوں پاکستان تحریک انصاف جب الیکشن میں حصہ لے رہی تھی تو منشور میں بچوں کے حقوق کی بات کی گئی بچوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے عوام بچوں میں خود اعتمادی پیدا کریں تاکہ وہ اپنے مسائل حل کر سکیں ،ماں باپ سے بچھڑنے والے بچوں کو ان کے والدین سے ملایا 16ہزار 816بچوں کو ان کی تحویل میں دیا گیا آئندہ دو سالوں میں پنجاب کے ہر ضلع میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفاتر مکمل ہو جائیں گے رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ میں 2سے 3ہزار بچے سڑکوں پر ہیں ضلع میں بچوں کے ذریعہ گدا گری کو ختم کرنے کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو قابل قدر کام کر رہا ہے عوام سے اپیل ہے کہ بھیک مانگنے والے بچوں کو بھیک نہ دیں بلکہ ان کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں لے کر آئیں اور ان کو سکول میں داخل کروانے میں مدد کریںچائلڈ پروٹیکشن کی ہیلپ لائن 1121پر ہمیں اطلاع دیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں عوامی شعور و آگاہی بہت ضروری ہے بچوں پر تشدد کے خاتمہ کے لئے عوام اور میڈیا کا تعاون از حد ضروری ہے ۔اس موقع پرکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز،چوہدری سلیم صادق ،مہر محمد جاویدنے بھی خطا کیا ۔