بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ اپنے خاص دن پر تم دونوں کو دیکھ کر میرا دل بہت خوشی سے بھر گیا
ممبئی (یواین پی) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کترینہ کیف کو شادی شدہ کلب میں خوش آمدید کہہ دیا۔ٹوئٹر پر پریتی زنٹا نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری پیاری کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی مبارک ہو۔بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ اپنے خاص دن پر تم دونوں کو دیکھ کر میرا دل بہت خوشی سے بھر گیا، آپ دونوں کو ہمیشہ زندگی کے ساتھی کے طور پر ایک نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے محبت اور خوشی نصیب ہو۔آخر میں انہوں نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی شدہ کلب میں خوش آمدید بھی کہا۔