لاہور(یواین پی)برائلر مرغی کا گوشت 10 روپے سستا ہو گیا، گوشت کا ریٹ 248 روپے فی کلو ہوگیا، انڈے 170 روپے درجن پر پہنچ گئے۔برائلر مرغی کے گوشت 10 روپے فی کلو سستا ہو گیا،برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 248 روپے فی کلو ہوگیا۔زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 163 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 171 روپے کلو مقررکردیا گیا ہے۔جبکہ فارمی انڈوں کے ریٹ میں 2 روپے فی درجن اضافہ، ریٹ 170 روپے فی درجن مقررجبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار980 روپے مقرر کردیا گیا۔