صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 27 کیس رپورٹ ہوئے
کراچی (یواین پی) سندھ بھر، باالخصوص کراچی میں ڈینگی وائرس نے بھی عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ شہر قائد میں مزید 24 افراد ڈینگی سے متاثر ہوگئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 27 کیس رپورٹ ہوئے، جس میں سے 24 کیسز کا تعلق کراچی سے تھا۔ رواں ماہ کے 11 دنوں میں 342 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔دوسرا متاثر ترین شہر حیدرآباد ہے، جہاں سے تین کیسز رپورٹ ہوئے۔ جنوری سے نومبر تک کے دوران ڈینگی کے 6 ہزار 259 کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے ایک ہزار 887 کیسز صرف نومبر میں سامنے آئے۔ ڈینگی کے باعث اب تک 29 اموات ہوچکی ہیں۔