پولیو جیسی خطرناک بیماری سے نجات حاصل کرنے کیلئے اس قومی فریضہ میں سب کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا. ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ
ٹھٹھ (رپورٹ حمید چنڈ/یواین پی) ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے اس لیئے تمام اداروں کو چاہئے کہ اور مزید منظم جدوجہد کریں تاکہ ملک اس خطرناک بیماری سے پاک ہو سکے. ان خیالات کا اظہار انہوں آج سول ہسپتال مکلی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر 13 دسمبر تا 19 دسمبر 2021 تک شروع ہونی والی مھم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن ،ریجنل پروگرام مینیجر مرف آدم ملک، سول سرجن ڈاکٹر سکندر شاہ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پولیو ڈاکٹر محمد حسن گندرو، ایمرجنسی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر سرور شیخ ، این اسٽاف افسر ڈاکٹر راجیش کمار، ڈسٹرکٹ مینیجر یونیسف اعجاز احمد جاکھرو، ڈاکٹر دائود ہیلایو و دیگر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے. انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ والی کامیاب مہم کا دارومدار بہتر ٹیم ورک سے ہے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے موجود محکمہ صحت کے افسران و ڈاکٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں پی پی ایچ آئی سمیت تمام اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ پولیو مہم مزید بہتر انداز میں چلائی جا سکے. انہوں نے کہا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے معصوم بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیئے پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں. بعد ازین ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی سربراہی میں عوام میں پولیو مہم کے متعلق آگاہی اور شعور بیدار کرنے کیلئے سول ہسپتال مکلی تا ڈی سی آفس چوک تک ایک شاندار واک کیا گیا جس میں محکمہ صحت، روینیو ، پولیس سمیت مختلف محکموں کے افسران، پی پی ایچ آئی ، ڈبلیو ایچ او ، این جی اوز، طلبہ اور مختلف کمیونٹی کے معززین نے شرکت کی۔