لانس نائیک محمد محفوظ شہید(نشان حیدر) کا50واں یوم شہادت 18دسمبر کونہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا

Published on December 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) لانس نائیک محمد محفوظ شہید(نشان حیدر) کا50واں یوم شہادت 18دسمبر کونہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ محمد محفوظ شہید 25اکتوبر1944 کو پنڈملکاں (موجودہ نام محفوظ آباد) ضلع راولپنڈی میں پیداہوئے یوم شہادت کے سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر میں تعزیتی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی۔ لانس نائیک محمد محفوظ 25اکتوبر1962 کو بری فوج میں شمولیت اختیار کی۔لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے 18دسمبر1971 کو واہگہ،اٹاری سرحد پر جام شہادت نوش کی۔لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے والد مہربان خان نے نشانہ حیدر کا اعزاز31جنوری 1977کوحاصل کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题