ٹھٹھہ ،پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے ڈی سی ٹھٹھہ اور اے ڈی سی ٹھٹھہ کے خلاف ریلی اور دھرنا

Published on December 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments


ٹھٹھہ (یواین پی /حميد چنڈ)ٹھٹھہ کے محکمہ ہیلتھ اور محکمہ روینیو میں کشیدگی پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے ڈی سی ٹھٹھہ اور اے ڈی سی ٹھٹھہ کے خلاف ریلی اور دھرنا دیا گیا جبکہ روینیو ملازمین محکمہ ہیلتھ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے. ٹھٹھہ میں محکمہ صحت اور محکمہ روینیو میں کورونا ویکسینیشن کے مسئلے پر اختلاف سامنے آہا گئے ڈی سی ٹھٹھہ کے حکم پر اے ڈی سی ون کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڊاکٽر محمد حنيف ميمن کو مبینہ طور پر کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے پرفارمینس بھتر نہ ہونے پر شوکاز لیٹر جاری کرنے پر محکمہ ہیلتھ ڈی سی ٹھٹھہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے آل پاکستان کلرک ایسوسیشن پیرامیڈیکل اسٹاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈاکٹرز اور دوسرے اسٹاف نے کام چھوڑ ہڑتال کرکے محکمہ روینیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعرے بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجي عبدالکریم بھاند، حاجي اشرف خشک، معشوق پنھور بچل پنھور، ڈاکٹر شیام کمار، ڈاکٹر محمود اور دیگر نے کہا کہ ڈی سی ٹھٹھہ کے حکم پر اے ڈی سی ون کی جانب سے ڈی ایچ او کو دیاگیا شوکاز لیٹر واپس نہیں لیا گیا تو بہت سخت احتجاج ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک 18 گریڈ کا آفیسر 20 گریڈ کے آفیسر پر نوٹس نکال رہا ہے جو سراسر غلط ہے محکمہ ہیلتھ دن رات ایک کرکے اپنی اور اپنے فیملی کو رسک میں ڈالتے ہوئے کام رہا ہے تمام متعلقہ ڈاکٹرز نرسز اور دیگر اسٹاف ایمانداری سے کام سر انجام دے رہے ہیں اس کےباوجود روینیو انتظامیہ کیجانب سے ڈی ایچ او کو شوکاز نکالنا اور کارکردگی سے مطمئن نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے دوسری جانب آل روینیو سندھ ایمپلائز یونین کی جانب سے مبینہ طور پر محکمہ ہیلتھ کی بلیک میلنگ کے خلاف اور ڈی سی ٹھٹھہ کے حق میں بھی احتجاج کیاگیا روینیو ملازمین ستار ميمن فھد ببر، نديم ميمن عزیز ميمن رياض شاھ اور دیگر نے ڈی سی دفترسے ڈی سی چوک تک احتجاجی مظاہرہ کرکے محکمہ ہیلتھ کے خلاف نعرے بازی کی اور ڈی سی آفس سمیت تمام روینیو دفاتر کو تالے لگا دیئے، دونوں فریقین کے احتجاج سے گھمبیر صورتحال ہوگئی مقامی صحافیوں نے دونوں فریقین میں بیچ بچاؤ کرایا روینیو ملازمین کا کہنا ہے کہ ضلع کے ایگزیکٹو آفیسر ہونے کے ناطے ڈی سی ٹھٹھہ کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کی صورتحال پر لیٹر جاری کرنا کوئی غیر قانونی عمل نہیں ہے محکمہ ہیلتھ بلیک میلنگ سے باز آئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy