انڈر 19 ایشیا کپ؛ پاک بھارت مقابلہ25 دسمبر کو ہوگا

Published on December 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments


نویں ایڈیشن میں پاکستان کا پہلا مقابلہ ابتدائی دن 23 دسمبر کو افغانستان سے ہوگا
کراچی(یواین پی) انڈر19 ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کامقابلہ 25 تاریخ کو شیڈول ہے۔انڈر19 ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ کے نویں ایڈیشن میں پاکستان کا پہلا مقابلہ ابتدائی دن 23 دسمبر کو افغانستان سے ہوگا، دن کے دوسرے میچ میں بھارت اور میزبان یواے ای کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، پاکستان اور بھارت کامقابلہ 25 تاریخ کو شیڈول ہے۔قومی جونیئر ٹیم 27 دسمبر کو یو اے ای سے میچ کھیلے گی، گروپ ’بی‘ میں 23 دسمبر کو پہلا مقابلہ بنگلادیش اور نیپال کے درمیان ہوگا، 24 تاریخ کو سری لنکا اور کویت کی ٹیمیں برسرپیکار ہوں گی۔سیمی فائنلز 30 جبکہ فائنل 31 دسمبر کو طے ہے، بھارت ایونٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes