ڈپٹی کمشنرمحمد علی اعجاز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں
اوکاڑہ(یواین پی)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں دعائیہ تقریب جس میں ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)محمد علی عجاز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارسمیت تما م ضلعی محکموں کے سر براہان ،اساتذہ ،شہریوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پاکستان کے استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے اس دن اے پی ایس پشاور کے طلباءاور اساتذہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان معصو م طا لب علموں اور اساتذہ کی قربانی نے پاکستانی قوم کو متحد کیا اور اس دن یہ فیصلہ ہوا کہ ہم نے متحد ہو کر ہر طرح کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے اور ان سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے ان طالب علموں کی قربانیوں نے ملک میں امن و امان کی صورت حال جو آج ہمیں نظر آتی ہے وہ ان شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی قربانیوں نے اس قوم کو یکجا کیا پھر پاک فوج اور قومی اداروں نے ملک کر دہشت گردی کا مقا بلہ کیا ملک میں امن قائم کرنے کے لئے ہمارے بچوں نے قربانیاں دیں پاک فوج اور پولیس نے قربانیاں دیں آج پور قوم متحد اور متفق ہے کہ ہم وطن عزیز کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کے لئے تما م ادارے علمائ،صحافی اور عام لوگ متحد ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارنے کہا کہ آج کے دن دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پاک فوج ،پولیس اور دیگر اداروں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا روشن باب ہے ۔انہوںنے وطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے ہر طرح کی قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد پیدا کرنا ہے تا کہ دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہ ہوسکے ۔انہوںنے کہا کہ ہر پاکستانی سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں ،اساتذہ کرام و سٹاف ممبران کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔