ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو گرام کمی کردی گئی

Published on April 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 939)      No Comments

9
اسلام آباد ۔۔۔ ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو گرام کمی کردی گئی جس کے نتیجے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 100روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 385 روپے سستا ہو گیا۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اس کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت کراچی میں110 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1270، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 115روپے فی کلو، 1330روپے گھریلو سلنڈر، حیدر آباد، گجرات، بہاولپور، ملتان، جہلم ، راولپنڈی، اٹک اور میرپور میں 120روپے فی کلو، 1390روپے گھریلو سلنڈر، پشاور اور مظفرآباد میں 125روپے فی کلو، 1450روپے گھریلو سلنڈر جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں130روپے فی کلواور 1510روپے گھریلو سلنڈر ہو گی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ آئندہ ماہ یکم مئی سے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے اور حکومت کی بہتر پالیسی کے نتیجہ میں رواں سال گیس کی لوکل پیداوار میں 500 میٹرک ٹن مزید اضافہ ہوگا۔ وزارت پٹرولیم اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی ایل پی جی انڈسٹری کی ترقی کیلئے انتھک محنت پرمشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ایل پی جی پیٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں تقریبا 50 فیصدتک سستی ہوگئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog