فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے عزیز فاطمہ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیااور مختلف شعبوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔سی ای او میاں محمد ادریس نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ایم ایس ڈاکٹر خرم الطاف اورمختلف شعبوں کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاہم نجی سطح پر قائم ہسپتال غریب مریضوں کو کم خرچ میں مہنگا علاج فراہم کرنے والے انسانیت کی عظیم خدمت کررہے ہیں اور عزیز فاطمہ ہسپتال کی کارکردگی مثالی ہیں،ڈویژنل انتظامیہ ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جاری رکھے گی۔کمشنر نے ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے سی ای او کو سول ایوارڈ کے لئے حکومت کو تحریر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 30 روپے کی پرچی پر مریضوں کو ہزاروں روپے مالیت کے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا انقلابی اقدام ہے، مخیر ہسپتالوں کو ایسے اقدامات کی پیروی کرنی چاہیے۔انہوں نے موقع پر موجود مریضوں سے ہسپتال کی کارکردگی اور علاج میں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کرکے اطمینان کا اظہار کیا۔سی ای او نے بتایا کہ ہسپتال میں اس سال کے دوران مریضوں کا 2 کروڑ روپے مالیت کا علاج معالجہ بلامعاوضہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت عزیز فاطمہ طرز کا ایک اور ہسپتال قائم کرنیکا ارادہ ہے۔انہوں نے کمشنر کی آمد اور بھرپور سرپرستی پر شکریہ اداکیا۔