اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ جنگلات کی زمینوں سے مکمل طور پر تجاوزات اور قبضہ ختم کرنے کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں؛ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری

Published on December 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ جنگلات کی زمینوں سے مکمل طور پر تجاوزات اور قبضہ ختم کرنے کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ جنگلات کی زمینوں سے تجاوزات ہٹانے ،اراضی کو واگزار کرانے اور جنگلات کی اراضی کی میوٹیشن کرنے کے حوالے سے اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسر زیداللہ لغاری ،ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسر مینجمنٹ ڈویژن کراچی رینج اسامہ انور، ڈی ایس پی جمعہ خان پنھور، رینجرز انسپکٹر محمد پرویز، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، مختیار کار اور مختلف متعلقہ افسران موجود تھے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مجھ سمیت ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے رابطے میں رہیں اور اس ضمن میں جو بھی قانونی یا دوسرے مسائل ہیں ان سے ضرور آگاہ کریں تاکہ مزید حکمت علمی تشکیل دی جا سکے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ضلع سے محکمہ جنگلات کی زمینوں کو سو فیصد کلیئر کروایا جائے جبکہ اس ضمن میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت دی کہ محکمہ جنگلات کی واہ گزار کرائی گئی اراضی کو مستقبل میں قابضین سے بچانے کے لئے موثر اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ اراضی کو محفوظ بنایا جاسکے اور بار بار کاروائی کرنے کی ضرورت نہ پڑے انہوں نے کہا کہ اگر اس ضمن میں پولیس اور رینجرز کی مدد طلب ہو تو وہ بھی فراہم کی جائے گی ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے محکمہ جنگلات کے افسران کو مزید کہا کہ آپ ان زمینوں کے ذمہ دار ہیں لہذا ان زمینوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ ان زمینوں سے تجاوزات ہٹانے اور میوٹیشن کے عمل کی نگرانی کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog