تمام پولیس چوکیوں میں بھی فرنٹ ڈیسک کاونٹرزمکمل فعال کر دئیے گئے فیصل گلزار

Published on December 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی / شیخ ندیم شیراز) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تھانوں کے بعد تمام پولیس چوکیوں میں بھی فرنٹ ڈیسک کاونٹرزمکمل فعال کر دئیے گئے ہیں، حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق دور دراز کے علاقوں میں جدید سہولیات عام شہریوں تک پہنچائی جا رہی ہیں ۔ اب کوئ بھی شہری کسی بھی شکایت یا انصاف کے حصول کے لیے ان پولیس چوکیوں میں فرنٹ ڈیسک پر آکر اپنی شکایات درج کروانے کے ساتھ پولیس کی خدمات حاصل کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او فیصل گلزار نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس ترجیحات میں مظلوم کو ریلیف دینے کے ساتھ سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے اور پنجاب پولیس کا نظام آئی ٹی سے منسلک ہونے کے بعد شہریوں کو متعدد سہولتیں دستیاب ہیں۔ اسی سلسلہ میں تمام چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور یہاں پڑھا لکھا اور قابل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes