ناقص کار کردگی پر ایس ایچ او چوچک انسپکٹرسوار خاں کو شوکاز نوٹس جاری، ترجمان پولیس
اوکاڑہ (یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خاں کے احکامات کی روشنی میں تمام پالیسیز کو مکمل فالو کیا جا رہا ہے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں امن و امان کے قیام اور کرائم کی روک تھام کے لیے ایس ڈی پی اوز اپنے سر کل میں تمام امور کو خود مانیٹر کریں انہوں نے ضلع بھر کے تمام تفتیشی افسران کو واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی میں بغیر لالچ اور طمع کے جلد از جلد یکسو کیا جائے۔اللہ تعالی ٰ کی خوشنودی کے لیے مخلو ق خدا کی خدمت کریں ان اختیارات کو بطور امانت سمجھتے ہوئے اللہ تعالی ٰ کے بندوں کی خدمت میں صرف کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں ایس ڈی پی اوز اور تفتیشی افسران کی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈی پی اوفیصل گلزار نے کہا کہ دھند اور سموگ کے پیش نظر ضلع بھر میں گشت کو موثر بنانے کے لیے اقدامات کیئے جائیں جبکہ زیر التوا مقدمات کو یکسو کرنے کے حوالے سے ضلعی پولیس کام کی رفتار کو تیز کرے تا کہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی یقینی بناء جا سکے