فیصل آباد (یو این پی)پنجاب آرٹس کونسل اور ساندل ناٹک کے زیر اہتمام موضوعاتی ڈرامہ ‘اعتراف’ نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں سٹیج کیا گیا۔ڈرامہ کے ڈائریکٹر آصف ہوت نے خاص طور پر ٹریفک پولیس کی خدمات کو سراہا۔چیف ٹریفک پولیس کے نمائندہ انسپکٹر شبیر اور محمد اسماعیل نے تقریب میں ٹریفک پولیس کی نمائندگی کی۔ ڈرامہ میں آصف ہوت،عظیم پیا، صالحہ،ندا سحر،شفیع حیدر،علی فیضان،نادرہ،پرویز،منیب،اویس نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ڈائریکٹر زاہد اقبال،ایڈمن اینڈ ایچ آر اصغر علی بھٹی بھی موجود تھے۔