بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، سیاست میں بے وقت اور بے موقع فیصلے نقصان کا باعث ہوتے ہیں
لاہور(یواین پی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی ہے۔لاہور میں سرگودھا سے آئے وفد سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے مقامی جنرل سیکریٹری چوہدری وارث ندیم نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر چوہدری آصف رانجھا اور باطن رانجھا بھی ق لیگ میں شامل ہوگئے، چوہدری پرویز الہٰی نے انہیں خوش آمدید کہا۔دوران ملاقات اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد چل رہا ہے، سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی۔اُن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، سیاست میں بے وقت اور بے موقع فیصلے نقصان کا باعث ہوتے ہیں۔چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ لیڈر کو پتہ ہوتا ہے، کون سا کام کس سے اور کب لینا ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب جو ٹیم بنائی تھی اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔